محکمہ ایکسائز کے ای پے سے جمع ٹیکسز کی تفصیلات طلب

محکمہ ایکسائز کے ای پے سے جمع ٹیکسز کی تفصیلات طلب

راولپنڈی (سید شہریار) محکمہ ایکسائز کے ای پے سروسز اور ای پے کے ذریعے جمع ہونے والے ٹیکسز کی تفصیلات طلب جبکہ سسٹم کا ازسرنو جائزہ لے کربہتری کیلئے اقدامات کا حکم جاری کر دیا گیا۔

 ایکسائز ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹرز نے کچھ عرصہ قبل ڈی جی کو ای پے اور سروسز کے متعلق بریفنگ دی تھی جس میں بتایا گیا کہ شہریوں کا ای پے کے ذریعے آن لائن پراپرٹی ،موٹر اور دیگر ٹیکسز جمع کروانے کا تناسب 20فیصد بھی نہیں جبکہ زیادہ تر شہریوں کو آن لائن سسٹم سمجھنے میں دشواری ہے اور وہ ایجنٹوں کے رحم وکرم پر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال پر ڈی جی نے ای پے کے ذریعے ٹیکسز کی ریکوری کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ازسرنو جائزہ لے کر اس کی بہتری اور شہریوں میں رحجان کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں