پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) ٹیکسلا ایچ ایم سی روڈ کے قریب رات گئے 3موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی ڈاکو کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی ہے، جس سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد ہوا۔ برآمد موٹرسائیکل تھانہ صدر واہ کے علاقہ سے چوری ہوا تھا، 2ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ملزم قبل ازیں رابری اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، زخمی کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں