کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا دورہ آر آئی یو ٹی، ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا دورہ آر آئی یو ٹی، ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

لیاقت علی چٹھہ نے ہسپتال میں ہونے والے سول ورک کا معائنہ کیا اور سی پیج، ٹائل ورک و واش رومز کی مرمت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں مختلف وارڈز کے معا ئنہ کے دوران ہسپتال میں زیر علا ج مریضوں سے دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں استفسار بھی کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں