سانحہ مری ، تمام محکمے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کریں ،کمشنر

سانحہ مری ، تمام محکمے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کریں ،کمشنر

نے کہا ہے کہ سانحہ مری کے حوالے سے تمام محکمے ہائی کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں تا کہ مزید کسی ایسے سانحے کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے ۔۔۔

 پی ڈی ایم اے مری میں اپنا مستقل آفس و گودام بنائے جہاں پر تمام ضروری چیزیں سٹور ہوں، کمشنر آفس راولپنڈی میں مری سانحہ پر عدالتی احکامات کی عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اس جائزہ اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو کنزیٰ خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز، ایڈ یشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) سید نذارت علی،سی پی او راولپنڈی، ایس ای ہائی وے نفاست علی،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل) ملیحہ ایثار، چیف کنزر ویٹر فاریسٹ، PDMA, ڈی جی اینٹی کر پشن ، ڈی جی پی ایچ ای و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شر کت کی،لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ اے ڈی سی آر مری کی زیر نگرانی تمام محکمے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلقہ اپنی ضروریات کی فہرست پی ڈی ایم اے کو جلدبھجوائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں