ایف ایف سی کی 45ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

ایف ایف سی کی 45ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے اپنا 45 واں سالانہ اجلاس منعقد کیا جس میں کورم 58.98 فیصد رہا ۔۔۔

 انفرادی شیئر ہولڈرز کے ساتھ فوجی فاؤنڈیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، سٹی بینک، ڈوئچے بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، NAFA، NIT، APF، Atlas سمیت تمام بڑے ایکویٹی ہولڈرز اور دیگر کارپوریٹ باڈیز اور اداروں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی،کمپنی سیکرٹری FFC بریگیڈیئر (ر) عسرت محمود نے اجلاس کا افتتاح کیا، چیئرمین ایف ایف سی وقار احمد ملک نے شرکا کو خوش آمدید کہا، MD&CEO ایف ایف سی سرفراز احمد رحمان نے حصص یافتگان کو کمپنی کی سال 2022 کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا اور شیئر ہولڈرز کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہیں کمپنی کے اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں