آئی جی کا آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

آئی جی کا آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ  سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (خبر نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

آئی جی اسلام آباد نے بہترین سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ کو شاباش دی، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو چوکس رہ کر فرائض انجام دینے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں