پولیس دربار‘ہیوی ٹریفک کاشہرمیں داخلے پرپابندی یقینی بنانیکی ہدایت

اسلام آباد (خبر نگار) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سید مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ شہریوں سے ہر حال میں شائستگی اور مہذب انداز میں پیش آئیں۔۔۔
بلا امتیاز قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے ،رش کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلے پر پابندی کو یقینی بنانے سمیت ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنے اور حادثات کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں،یہ بات انہوں نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر افسران و جوانوں نے ذاتی و سرکاری نوعیت کے مسائل اور ٹریفک پولیس کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے افسران وجوانوں کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقینی دہانی کروائی۔