وسائل کی کمی نہیں،اصل مسئلہ کرپشن،میاں اسلم

وسائل کی کمی نہیں،اصل مسئلہ کرپشن،میاں اسلم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عوام نے سب کو آزما لیا، اب عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر خدمت کا موقع دیں۔

 اللہ کی مددونصرت اور قوم کی تائید سے جماعت اسلامی ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی، ملک میں وسائل کی کمی نہیں، اصل مسئلہ کرپشن، سودی معیشت، بیڈ گورننس، پروٹوکول کلچر اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے ، ان مسائل کے خاتمہ کیلئے عوام کو مخلص، اہل اور ایماندار قیادت درکار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل میرآبادی کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ میاں اسلم نے کہا جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز بن چکی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں