پی ٹی اے کے غیرقانونی انٹرنیٹ سروسز کیخلاف کارروائیاں،2افرادگرفتار

 پی ٹی اے کے غیرقانونی انٹرنیٹ سروسز  کیخلاف کارروائیاں،2افرادگرفتار

اسلام آباد (دنیارپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی انٹرنیٹ سروسز کی غیر قانونی فراہمی کے خاتمے کیلئے اپنی پرعزم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

اس سلسلے میں پی ٹی اے نے چھاپے میں ڈہرکی، ضلع گھوٹکی میں ظفر بازار روڈ پر واقع ایک غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے پر چھاپہ مارکرآئی ایس پی کا سامان ضبط کر لیا جبکہ لاہور میں بغیرلائسنس انٹرنیٹ سیٹ اپ چلانے پر  دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور متعلقہ آلات ضبط کر لئے گئے ۔ دفتر کو سیل کر دیا گیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں