جہلم ، جعلی موبل آئل ، انجن آئل کی فروخت ،حکام خاموش

جہلم ، جعلی موبل آئل ، انجن  آئل کی فروخت ،حکام خاموش

جہلم (نمائندہ دنیا) جہلم شہر و گردونواح میں جعلی موبل آئل و انجن آئل کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔

 غیر معیاری استعمال شدہ اور ناقص انجن آئل کو معروف کمپنیوں کے ڈبوں میں بھر کر دوبارہ فروخت کیا جانے لگا۔ متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی ، شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں