میٹرو بس میں خاتون سے 10لاکھ کے زیورات چوری

میٹرو بس میں خاتون سے 10لاکھ کے زیورات چوری

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) میٹرو بس میں دوران سفر خاتون کو 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا گیا۔

 تھانہ کینٹ پولیس کو فضل الرحمن نے بتایا کہ اس کی اہلیہ فیض آباد جانے کیلئے میٹروبس میں صدر سے سوار ہوئی جس میں موجود نامعلوم خواتین نے اس کی اہلیہ کے پرس سے 10لاکھ روپے کے طلائی زیورات چوری کر لئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں