16ملزمان گرفتار، ہینڈ گرنیڈز، کلاشنکوفیں اور 13پسٹلز بر آمد

16ملزمان گرفتار، ہینڈ گرنیڈز، کلاشنکوفیں اور 13پسٹلز بر آمد

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) اقدام قتل کے ملزم سمیت 16سماج دشمن افراد کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد، 2ہینڈ گرنیڈ، 2کلاشنکوفیں، رائفل 7ایم ایم، 13پسٹلز برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے اقدام قتل کے ملزم دلاور کو گرفتار کر کے اس سے دھماکا خیز مواد، 2ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف برآمد، پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کے ساتھی نزاکت کو بھی گرفتار کر لیا، جس سے رائفل 7ایم ایم برآمد کر لی گئی، ملزم دلاور اقدام قتل اور دیگر کئی مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ہے۔ ادھر صادق آباد پولیس نے ملزم عمر، سول لائنز نے توقیر، نصیرآباد نے علی جبران، عبداللہ، ٹیکسلا نے یاسر، خرم، ارباز، مندرہ نے حمزہ ارشد، دھمیال نے یاسر، نبیل، کلرسیداں نے فرحان، کامران اور آصف سے مجموعی طور پر 13پسٹلز جبکہ مندرہ پولیس نے شیراز سے کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں