کوروناوائرس کی11مریضوں میں تشخیص،تمام کاتعلق کراچی سے ہے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔۔۔
ملک بھر میں کراچی کے علاوہ کسی شہر اور علاقہ میں کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 1.02 فیصد رہی ہے اور کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 1 ہزار 78 ٹیسٹ کئے گئے ۔