شیورمرغی گوشت کابائیکاٹ،15روزہ مہم زورپکڑگئی

شیورمرغی گوشت کابائیکاٹ،15روزہ مہم زورپکڑگئی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)ملک بھر میں شیور مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافے کے خلاف مرغی خریدنے کے بائیکاٹ کیلئے شروع کی گئی 15 روزہ مہم زور پکڑ گئی۔

اس ضمن میں ایک دوسرے کو پیغامات سمیت سوشل میڈیا کے ذریعے کہا جارہا ہے کہ پولٹری مافیا کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے 15دن تک مرغی کاگوشت نہ خریدا جائے اور نہ کھایا جائے ،  مرغی کے گوشت کے بائیکاٹ کے سلسلے میں مختلف تجارتی مراکز میں پوسٹر بھی لگائے جا رہے ہیں کہ شہری مرغی کاگوشت نہ کھائیں اور پولٹری مافیا کو شکست دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں