ادارہ تحقیقات اسلامی کی پہلی گریجویشن ،سکالرزمیں اسنادتقسیم

ادارہ تحقیقات اسلامی کی پہلی گریجویشن ،سکالرزمیں اسنادتقسیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارہ تحقیقات اسلامی کی پہلی گریجویشن تقریب گزشتہ روز فیصل مسجد کیمپس میں ہوئی۔

 جس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ انٹرنیشنل فیلو شپ کے سو سے زائد سکالرز کو اسناد سے نوازا گیا۔ جن سکالرز کو ایوارڈز سے نوازا گیا ان کا تعلق پاکستان، مالدیپ، عراق، مصر، سعودی عرب اور افغانستان سے ہے ۔تقریب میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ آن اکیڈمک ریسرچ اینڈ سائنٹیفک رائٹنگ اور انڈر گریجویٹ ٹریننگ آن ریسرچ اینڈ ٹیکنیکل رائٹنگ کی کیٹیگریز میں اسناد بھی دی گئیں۔ تقریب میں ادارے کے موجودہ اور سابق سکالرز، کتابوں کے مصنفین اور جرائد کے مدیران میں مختلف کیٹیگریز کے میڈیلز اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں