چیف کمشنربوائزسکائوٹس سرفرازکاتقررنامہ واپس لئے جانیکاانکشاف

چیف کمشنربوائزسکائوٹس سرفرازکاتقررنامہ واپس لئے جانیکاانکشاف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی طرف پاکستان بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن کے۔۔۔

 چیف کمشنر سرفراز قمر داہا کی تقرری کا نوٹیفکیشن 18نومبر2022کو واپس لئے جا نے کا انکشاف ہوا ہے ،وزارت کی طرف سے وفاقی محتسب کو ایک کیس میں دئیے گئے جواب میںکہا گیا ہے کہ 14 نومبر2022 کو وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے سرفراز قمر ڈاہا کی بطور چیف کمشنر بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے 18 نومبر 2022کو واپس لے لیا گیا  اور اب وہ چیف کمشنر کے عہدے پر برقرار نہیں ہیں،ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن واپسی کے باوجود سرفراز قمر نہ صرف چیف کمشنر عہدے پر قابض ہیں بلکہ عہدے کو استعما ل کر تے ہوئے بیرون ملک دورے بھی کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں