ڈینگی لاوا برآمد ہونے پر مقدمات درج

ڈینگی لاوا برآمد ہونے پر مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) ڈینگی لاوا برآمد ہونے پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 صدر بیرونی پولیس کو عامر سجاد ہیلتھ انسپکٹر نے بتایا کہ دوران گشت محمد ریاض اعوان کی زیر تعمیر عمارت میں موجود ٹینکی میں ڈینگی لارواکی کثرت پائی گئی۔ نعمت اللہ کی انڈر کنسٹرکشن بلڈنگ میں موجود 2عدد زیر زمین پانی والی ٹینکیوں میں ڈینگی لاوا کی کثرت پائی گئی۔ فہیم عارف کی انڈر کنسٹرکشن بلڈنگ کے اندر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں ڈینگی لاروا کی کثرت پائی گئی۔ ظہیر عباس مٹن اینڈ بیف شاپ کے اندر موجود پانی والی ٹینکی میں ڈینگی لاروا کی کثرت پائی گئی جس پر مقدمات درج کئے گئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں