بھارتی حکومت یاسین ملک کاعدالتی قتل چاہتی ہے ،بیرسٹرسلطان

بھارتی حکومت یاسین ملک کاعدالتی قتل چاہتی ہے ،بیرسٹرسلطان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ۔۔۔

 بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندو توا حکومت اگلے انتخابات میں کامیابی کے لئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کر رہی ہے ۔انہوں نے بھارت کے اس اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیری قیادت کو ختم کرنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔میں نے اس سلسلے میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے بھی کہا ہے اور وہ اس پر برطانوی پارلیمنٹ اور حکومت سے سوالات  اُٹھائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں