اسلام آبادمیں پراپرٹی ڈیلرمبینہ تشددکے بعدقتل

اسلام آبادمیں پراپرٹی ڈیلرمبینہ تشددکے بعدقتل

اسلام آباد(خبر نگار)پراپرٹی ڈیلر کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا کے علاقے میں قمر ریاض نامی پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا گیا۔

 مقتول 30مئی کو رات گیارہ بجے تین افراد کے ہمراہ جی الیون مرکز گیا تھا، رات کو واپس نہ آنے پر بھائی فیصل ریاض نے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی ،پولیس نے سیکٹر جی الیون فور ترمزی مسجد گرین بیلٹ میں نعش کی موجودگی کی اطلاع دی،جسے موقع پر جا کر شناخت کر لیا گیا، نعش پر شدید تشددکے نشانات تھے ،ہاتھ پاؤں بندھے تھے ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر دی اور مقدمہ درج کر لیا، دوستوں کے فون نمبرز اور سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں