قطری سفیرسے چیئرمین ہلال احمرکی ملاقات،تعاون پرگفتگو

قطری سفیرسے چیئرمین ہلال احمرکی ملاقات،تعاون  پرگفتگو

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان التھانی سے ملاقات۔۔۔

 دوطرفہ تعلقات، انسانیت کی خدمت کیلئے تعاون بڑھانے سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ سعود عبدالرحمان نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مثالی ہیں۔ برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے دونوں اطراف سے ہمیشہ مثبت اقدامات کئے گئے ہیں پاکستان ہمارے لئے اہم ترین برادر ملک ہے ۔ملاقات کے دوران سردار شاہد احمد لغاری نے حالیہ سیلاب کے بعد ہلالِ احمرکی جانب سے ریسکیو، ریلیف، بحالی و تعمیر نو سے متعلق اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی۔ شیخ سعود عبدالرحمان التھانی نے ہلالِ احمر پاکستان کی قدرتی آفات و سانحات اور بالخصوص حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے خدمات کو سراہا اور اِس اَمر کی یقین دہانی کرائی کہ ہلالِ احمر پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے ہلالِ احمرپاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بحالی و تعمیر ِ نو فیز میں ہزاروں گھرانوں کیلئے تعاون کا بھی عندیہ دیا۔سردار شاہد احمد لغاری نے قطری سفیر شیخ سعود عبدالرحمان کو ہلالِ احمر پاکستان کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں