نگران وزیرسیداظفرکاراولپنڈی کادورہ،نالہ لئی صفائی کامعائنہ

نگران وزیرسیداظفرکاراولپنڈی کادورہ،نالہ لئی صفائی کامعائنہ

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) نگران وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب سید اظفر علی ناصرکا راولپنڈی کا دورہ۔

 مون سون کے حوالے سے واسا کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور گوالمنڈی پل پر نالہ لئی کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایم ڈی واسا محمد تنویر نے بریفنگ دی کہ واسا نے مون سون سے پہلے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حکومت پنجاب نے نالہ لئی اور شہر کے 11نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز جاری کئے ہیں۔ نالہ لئی کی صفائی کا کام کٹاریاں پل سے مری روڈ تک جاری ہے جو 30 جون تک مکمل کرلیا جائے گا،   ایم ڈی واسا نے مزید بتایا لیاقت باغ، موتی محل، کمرشل مارکیٹ، باغ سرداراں اور خیابان سرسید میں فلڈ ریسپانس سنٹر قائم کئے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر  نے کہاکہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ صوبائی وزیر نے کہا سرکاری محکموں کو در پیش مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے بتایاراولپنڈی کے تمام میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں