دنیا پاکستانیوں کی آئی ٹی مہارت کا اعتراف کررہی ،امین الحق

دنیا پاکستانیوں کی آئی ٹی مہارت کا اعتراف کررہی ،امین الحق

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ دنیا اب پاکستانی نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت کا اعتراف کررہی ہے۔

پاکستان کے آئی ٹی ماہرین، ٹائم زون اور انگریزی لب و لہجے دنیا میں منفرد اہمیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تین روزہ گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش اور جائیٹکس افریقہ ڈیجیٹل سمٹ کے موقع پر مختلف عالمی وفود سے ملاقاتوں میں کیا۔ ملاقاتوں میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلابی اقدامات سمیت گلوبل چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر امین الحق نے مراکش میں جائیٹکس گلوبل نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے تین روزہ عالمی نمائش مراکش میں آج  بھی   جاری رہے گی، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح بھی کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں