سیکٹر جی 13سے تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ حل

 سیکٹر جی 13سے تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ حل

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-13 سے تشدد زدہ لاش ملنے کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر ملزمان کا سراغ لگا لیا،قتل ناجائز تعلقات کے شبہ میں کیا گیا ہے ، پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نام کی معلومات نہیں دی جاسکتیں ، پولیس جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جرائم کو سیاسی پراپیگنڈا کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے ،جو افراد جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں