قائد اعظم یونیورسٹی میں متحارب گروپوں نے صلح کرلی

 قائد اعظم یونیورسٹی میں متحارب گروپوں نے صلح کرلی

اسلام آباد(ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا اور انتظامیہ کے لئے بڑی خوشخبری، بلوچ اور پشتون طلبا کو نسلوں کے درمیان گزشتہ سمسٹر میں ہونے والے جھگڑے اور بعد ازاں تین ماہ تک جامعہ بند رہنے کے بعد گزشتہ روز دونوں کو نسلوں نے طویل جر گے کے بعد صلح کر لی اور یونیورسٹی میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ اور طلبا کو نسلوں کے درمیان بہترین تعلقات استوار کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی۔

 گزشتہ روز پشتون کو نسل کی جانب سے بلوچ کو نسل سے با ضابطہ معافی مانگ لی گئی اور بلوچ طلبا کو روایتی پگ پہنا کر دستار بندی بھی کی گئی، دستار بندی کا عمل ہوسٹل سکس کے سامنے صلح نامہ کے بعد کیا گیا، ذرائع کے مطابق اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے ، دنبے بھی ذبح کئے گئے اس موقع پر جرگے سے خطاب میں سابق قائد ین ڈاکٹر عبید نے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت میں تشدد کی جانب نہیں جانا، بر داشت اور صبر و تحمل سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں