فارم ہاؤس مسمار کرنے اوربھتہ طلب کرنے پر مقدمہ درج

فارم ہاؤس مسمار کرنے اوربھتہ  طلب کرنے پر مقدمہ درج

اسلام آباد (خبر نگار) فارم ہاؤس مسمار کرنے اوربھتہ طلب کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ گولڑہ پولیس کو اعظم نے بتایا کہ میری ہمشیرہ عاصمہ اکبر، بھانجی ماہ نور، بھانجی عروج خان کے الگ الگ فارم ہاؤس موضع شاہ اللہ دتہ ضلع اسلام آباد میں ہیں ،بہادر خان بمعہ تیس افراد آئے اور فارم ہاؤس کے آس پاس کمرے مسمار کر نے لگے ،اطلاع پر وہاں پہنچا اور انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو انہوں نے دھمکی دی اور کہا کہ بہادر اور حمید نواز کو دو کروڑ روپے بھتہ دو،ملزمان ایک جرنیٹر، ٹی وی ساتھ لے گئے اورفارم ہاؤس کو تیس لاکھ روپے کانقصان پہنایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں