مری،اوورچارجنگ پر 66سے زائدگاڑیوں کے چالان

مری،اوورچارجنگ پر 66سے زائدگاڑیوں کے چالان

مری(نمائندہ دنیا)سٹی ٹریفک پولیس مری نے اوورچارجنگ کرنے والی لوکل پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

 جس کے تحت گزشتہ روز 66سے زائد گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے 35ہزار پانچ سو روپے جرمانہ گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کرایاگیا اور متعدد گاڑیوں کو وارننگ دی گئی، ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل در آمدکراتے ہوئے بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،پبلک سروس گاڑیوں کو بغیر لائسنس، بغیر پرمٹ، بغیر فٹنس اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ پر کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائیگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں