عالمی ادارہ صحت پاکستان کو40کروڑکی ادویات وطبی آلات دیگا

عالمی ادارہ صحت پاکستان کو40کروڑکی ادویات وطبی آلات دیگا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)عالمی ادارہ صحت وزارت قومی صحت کو ڈینگی، ملیریا، لشمینا کیخلاف 40 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادویات اور میڈیکل آلات واشیا فراہم کریگا۔

عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر پیتھالا ماہی نے سپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت مرزا ناصر الدین مشہود احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا کو امداد کے حوالے سے دستاویز دیں۔ عالمی ادار ہ صحت وزارت قومی صحت کو اسلام آباد میں ڈینگی ، ملیریا اور لشمینا بیماری کی روک تھام کیلئے 40 کروڑ روپے کی ادویات ، سرجیکل آلات ، مشینری ، ٹیسٹ کیٹس ، میڈیکل آلات اور اشیا فراہم کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں