پولیس کے 2شہدا کے بچے جونیئر کلرک بھرتی

پولیس کے 2شہدا کے  بچے جونیئر کلرک بھرتی

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس میں 2شہدا کے بچوں کو جونیئر کلرک بھرتی کرلیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے دونوں جونیئر کلرکس کو لیٹر دیا۔

 نئے بھرتی ہونے والے جونیئر کلرکس میں شہید کانسٹیبل ثناء اللہ کی بیٹی کنول ثناء اور شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کے بیٹے محمد شاہ زیب شامل ہیں۔ کانسٹیبل ثناء اللہ 14جولائی 1994کو چکلالہ سکیم تھری کے علاقہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوا تھا جبکہ سب انسپکٹر محمد ارشد 3اکتوبر 2019کو تلسہ روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا شہدا ہمارا فخر ہیں۔، ہم ہرموقع پر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں