اٹلی سے دوستانہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں:زاہددرانی

 اٹلی سے دوستانہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں:زاہددرانی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔

 پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،پاکستان کی پارلیمان اور عوام اٹلی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹلی کے سفیر کی دعوت پر اٹلی کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، سینیٹر مشاہد حسین سید کے علاوہ دیگر سفارتکار بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی سپیکر نے اٹلی کے قومی دن پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی اور اٹلی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں