بی بی شہیدکی سالگرہ جوش و خروش سے منائی جائیگی،پیپلزپارٹی

بی بی شہیدکی سالگرہ جوش و خروش سے منائی جائیگی،پیپلزپارٹی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کی 70ویں سالگرہ بھرپور جوش و خروش سے منائی جائیگی۔۔۔

ملک کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد، کینٹ کے سینئر رہنما میاں ہارون قریشی، امیدوار جنرل کونسلر ملک تنویر، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری فہیم وقار نے بینظیر بھٹو شہید کی 70ویں سالگرہ کی تیاریوں کے حوالے سے سوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ بی بی شہید کی سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ادھر ممبر آر سی سی اور پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کی انفارمیشن سیکرٹری حافظہ رخسانہ بشیر نے خواتین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا، آٹا چینی گھی سمیت دیگر اشیاء خودونوش میں قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے، صوبائی حکومت ازخود مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں