میرٹ پر تفتیش میں غلطی یاکوتاہی برداشت نہیں ،سی پی او

میرٹ پر تفتیش میں غلطی یاکوتاہی برداشت نہیں ،سی پی او

راولپنڈی(خبر نگار) سی پی او سید خالدہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر) عامر خان نیازی،چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، سینئر ٹریفک آفیسر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او ز اور فورس کے تمام یونٹس نے شرکت کی۔۔

اجلاس کا مقصد فورس سے بات چیت اور ان کے مسائل کا حل تھا، سی پی اونے پولیسنگ کو بہتر بنانے کیلئے تمام افسران کو تفصیلی ہدایات دیں اور کہا کہ تھانوں میں فورس کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ، فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے گا، شہریوں کیلئے بہترین سروس ڈلیوری کو یقینی بنایا جائے ، میرٹ پر تفتیش آپ کی ذمہ داری ہے ،اس میں غلطی یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کرکے بروقت چالان یقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں