راولپنڈی،اٹک :لیڈی منشیات فروشوں سمیت 15ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اٹک :لیڈی منشیات فروشوں سمیت 15ملزمان گرفتار

راولپنڈی، اٹک، حسن ابدال (خبرنگار، نمائندگان دنیا) راولپنڈی اور اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں، لیڈی منشیات فروشوں سمیت 15ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم وحید سے 1کلو 20گرام چرس، نیوٹاؤن نے ملزمہ عطرت مبین سے 1کلو 260گرام چرس، ملزمہ عائشہ سے 1کلو 330گرام چرس، ملزمہ مہوش سے 1کلو 230گرام چرس، ملزم قربان سے 670گرام ہیروئن، ویسٹریج نے اشتیاق سے 1کلو 100گرام چرس، ریس کورس نے وقاص عزیز سے 550گرام چرس، واہ کینٹ نے ملزم صلاح الدین سے 1کلو 600گرام چرس، دھمیال نے عمر حیات سے 560گرام چرس، وقاص سے 600گرام چرس برآمد کر لی، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے شیراز علی عرف ملک چھوہارا سے 2کلو گرام چرس، صدام ا لٰہی سے 1550گرام چرس، عنایت ا لٰہی سے 500گرام چرس برآمد کر لی، تھانہ نیوایئرپورٹ پولیس نے غیر ملکی شخص کو ایئرپورٹ سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کر لیا، ادھر حضرو پولیس نے میں منشیات فروش عبید الرحمان کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا، اسد علی ایڈیشنل سیشن جج اٹک نے تھانہ حضرو کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عبید الرحمان کو چار سال قید اور 40000روپے جر مانے کی سزا سنا دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں