فیڈرل الائنس کامنجمد ہیلتھ الائونس بحالی کیلئے احتجاج کافیصلہ

فیڈرل الائنس کامنجمد ہیلتھ الائونس بحالی کیلئے احتجاج کافیصلہ

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں اور محکموں کے فیڈرل ہیلتھ الائنس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ منجمد ہیلتھ الائونس کی بحالی کیلئے احتجاج سمیت ہر لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔

پہلے مرحلے میں وفاقی سیکرٹری قومی صحت اور سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو تحریری مراسلے بھیج دئیے گئے ہیں،اب وزرا اور اراکین پارلیمنٹ تک اپنا مطالبہ پہنچائیں گے اور منجمد ہیلتھ الا ئونس کی بحالی کے لئے احتجاج کرنا پڑا تو آخری حد تک جائیں گے ۔ فیڈرل ہیلتھ الائنس کامشترکہ اجلاس پمز ہسپتال میں ہوا جس میں ڈاکٹر فیض اچکزئی صدر ینگ ڈاکٹرز اسلام آباد ،ڈاکٹر حیدر عباسی چیئر مین، ارشد خان جنرل سیکرٹری فیڈرل ہیلتھ الائنس سمیت دیگر ہسپتالوں کے نمائندوں اور ملازمین نے شرکت کی۔

ہیلتھ الائونس

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں