کمشنر کا دورہ جہلم، ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا افتتاح

کمشنر کا دورہ جہلم، ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا افتتاح

جہلم (نمائندہ دنیا) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ جہلم، ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا افتتاح کر دیا، یہ بات کمشنر انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جہلم شہر کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔۔

 لیکن اچھے سکولوں میں بہت زیادہ فیسوں کی وجہ سے وہ بچے آگے نہیں بڑھ سکتے لیکن ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تمام متوسط طبقہ کے بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں اس خواب کو حقیقت کی شکل دی، آج یہ سکول بچوں کو تعلیم دینے کی پوزیشن میں ہے جس پر تمام شہری مبارکباد کے مستحق ہیں، تقریب میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی ندیم خادم، امیر حمزہ کرمانی، سماجی شخصیات، محکموں کے افسران سمیت میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں