ٹیکس اہداف پورے ،قوانین آسان بنائے جائیں، خالد نواز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ٹیکس وصولی کے اہداف پورے کرنے اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکس قوانین میں کو عام فہم بنانے اوران میں اصلاحات کے علاوہ صنعتی و تجارتی اداروں کو پیشہ ور ٹیکس ایڈوائزر ز کی ضرورت ہے ۔۔
جو ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول کرنے والے سرکاری اداروں میں ٹیکس چوری اور ہیرا پھیری کے امکانات کے خاتمے میں اہم اور نتیجہ خیز کردار ادا کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار نائٹ ہیومن مینجمنٹ (کے ایچ ایم) شالان اینڈ جی ایل کے چیف ایگزیکٹو خالد نواز سدھرائچ نے کے ایچ ایم ٹیکس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ ٹیکس پریکٹیشنرز آف پاکستان (اے سی ٹی پی) کے وفد سے اپنے دفتر میں ہونے والے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، وفد کے سربراہ مہدی حسن نے بتایا کہ ہم نے گجرات کے علاوہ یونیورسٹی آف ہری اورگورنمنٹ کامرس کالج ہری پورمیں ٹیکس لا پڑھانے کا آغاز کر دیا ہے۔