اسلام آبادایئرپورٹ سے عالمی سمگلرخاندان گرفتار

اسلام آبادایئرپورٹ سے عالمی سمگلرخاندان گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بین الاقوامی سمگلر خاندان کوگرفتار کرلیا گیا، خفیہ اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے بحرین جانیوالا بین الاقوامی سمگلر خاندان گرفتار کر لیا گیا۔

 گروہ میں 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9افراد گرفتار شامل ہیں، ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران حراست ملزمان نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا جس پر گرفتار ملزمان کو ہسپتال منتقل کر کے کیپسولز برآمد کر لئے گئے ،ملزمان سے مجموعی طور پر 575 ہیروئن اور 159 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ،کیپسولز سے 3کلو 453 گرام ہیروئن اور 788گرام آئس برآمد ہوئی ، گرفتار افراد کا تعلق پشاور، مردان اور چارسدہ سے ہے ، مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں