3گاڑیاں،31موٹرسائیکلیں چوری،مزاحمت پر شہری زخمی

3گاڑیاں،31موٹرسائیکلیں چوری،مزاحمت پر شہری زخمی

اسلام آباد ،راولپنڈی(خبر نگار ) جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو تین گاڑیوں ،31موٹرسائیکلوں ،لاکھوں کی نقدی،زیورات اورقیمتی سامان سے محروم کردیاگیا۔

 اسلام آباد میں احمد دین ، عدنان،عمیر، لطیف، غلام مصطفی کے موٹرسائیکل جبکہ ظہور اورمصطفی کی گاڑی چور لے اڑے ،ادھر مجتبیٰ ، حسن اور اسکے دو دوستوں ،عثمان ، اعجاز الحق ،اسد ، فیضان ،ڈاکٹر ہجرت ، عبدالرحمن سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی۔ ادھر راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس کو رومیل نے بتایا کہ گھر کے قریب موجودتھاکہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے، اسلحہ کے زورپر مجھے لوٹنے کی کوشش کی،مزاحمت پر مجھ پر سیدھافائرکیا جو میری ٹانگ پر لگامیرے شور کرنے پر موقع سے فرارہوگئے ،وقاص سے اسلحہ کے نوک پرموٹر سائیکل چھین لیا گیا،رضوان کی گاڑی، علی رضا،ابرار، جاوید ،حیدرعلی،وجہیہ الحسن،معیز،فیاض کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے ، پولیس نے  مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں