گاڑی کی چیکنگ،نامعلوم کارسوارکانسٹیبل کوہی لے اڑے

گاڑی کی چیکنگ،نامعلوم کارسوارکانسٹیبل کوہی لے اڑے

اسلام آباد(خبرنگار) کار سواروں نے تھانہ رمنا کے کانسٹیبل کو اغواکرلیا، کانسٹیبل گاڑی کو تھانے میں منتقل کروانے کے لیے کار میں بیٹھاتو کارسوار نوجوان اسے ہی لے اڑے ۔

تھانہ رمنا میں کانسٹیبل امان اللہ نے بتایاکہ ڈھوک کشمیریاں میں ڈیوٹی پر تھے ایک کار کو روک کر چیک کیاتو کار والوں کے پاس شناخت نہ تھی، گاڑی کے کاغذات بھی نہ تھے جس پر کار کو تھانے منتقل کرنے کیلئے عبدالمجید کانسٹیبل کو انکے ساتھ بھجوایاجو راستے میں ان ملزمان نے اغوا کرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں