گاڑی روکنے پر ملزمان مشتعل مزاحمت، 3گرفتار، اسلحہ بر آمد

گاڑی روکنے پر ملزمان مشتعل  مزاحمت، 3گرفتار، اسلحہ بر آمد

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پولیس سے مزاحمت پر 3ملزمان گرفتار اور کلاشنکوف، رائفل، 2پسٹل، میگزینز، گولیاں اور جعلی نمبر پلیٹیں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے پولیس سے مزاحمت شروع کر دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزاحمت کرنے والے 3ملزمان دانیال، ہلال اور عبدالواحد کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے کلاشنکوف، رائفل ایم 16،2پسٹلز، میگزینز، گولیاں اور جعلی نمبر پلیٹیں برآمد ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں