افغانستان سے دنبوں کی درآمد پر پابندی قبول، مقررین
خیبر (نمائندہ دنیا) طورخم بارڈر پر دنبوں کی درآمد پر پابندی قبول نہیں، ان خیالات کا اظہار خیبر سیاسی اتحاد کے قائدین نے گرینڈ جرگہ کے دوران کیا، گرینڈ جرگہ میں لنڈی کوتل کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں و سرکردہ سیاسی مشران نے شرکت کی۔
خیبر سیاسی اتحاد کے صدر مراد حسین نے کہا کہ عیدالاضحیٰ آنے والی ہے لیکن گزشتہ کئی سال سے بغیر کسی وجہ کے افغانستان سے طورخم بارڈر پر دنبوں کی درآمد پر پابندی عائد ہے، اعلیٰ حکام غریب قبائلی عوام کو دنبے درآمد کرنے کی اجازت دیں، حاجی الیاس شینواری، ملک ماصل شینواری، قومی وطن پارٹی کے شعور آفریدی، پیپلزپارٹی کے شاہ رخمان شینواری، مسلم لیگ ن کے نوشیروان و دیگر نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے دنبوں پر پابندی قبول نہیں۔