ڈاکوئوں کاناکہ،خاتون سمیت6افرادلوٹ لئے

ڈاکوئوں کاناکہ،خاتون سمیت6افرادلوٹ لئے

اسلام آباد( خبر نگار ) تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر خاتون سمیت چھ افراد کو لوٹ لیااور فرار ہوگئے ۔

تھانہ سبزی منڈی میں عبدالشکور نے مقدمہ درج کروایاکہ ڈھوک حسو چوک میں موجود تھاکہ تین مسلح افرادنے میری ٹیکسی کی جانب آکر موبائل اور نقدی چھین لی، وہاں موجود فلک شیر ، تھوڑے فاصلے پر موجود منظر عباس، پھر زاہد حسین، شہریار اشتیاق، خاتون صدف بہرام سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین لی ، مجموعی طورپر سات موبائل فون اور کل رقم 58ہزار روپے چھین لی گئی ، اس واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، پولیس نے لٹ جانے والے افراد کا ایک ہی مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں