راولپنڈی میں وارداتیں،1گاڑی،26موٹرسائیکلیں چوری
راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر،سٹر یٹ کرائم، چوری وغیرہ کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو ایک گاڑی۔۔۔۔
رکشہ، 26موٹر سائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، عقیل سے اسلحہ کی نوک پرموٹر سائیکل، نقدی 22 ہزار روپے اور موبائل فون، انس سے موبائل فون، گھڑی ، پرس اور اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چھین لیا گیا، اظہر کی گاڑی،سمیع الحق کا رکشہ چوری کر لیا گیا، زعیم اقبال ، دو طالب علموں جزا جبار اور عبد الرحمان ،عبدالجبار ،سیف اللہ، نذیر احمداور کاشف کے موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے،صادق آباد کے علاقے مری روڈ میں اسد کی گاڑی سے نقدی 1لاکھ60ہزار روپے ، تھانہ صادق آباد کے علاقے سروس روڈ میں شاہ زیب کی ہمشیرہ کے پارلر کے تالے توڑ کر سامان مالیت 1لاکھ50ہزار روپے چوری کرلیاگیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔