اسلام آبادمیں چائلڈپروٹیکشن انسٹیٹیوٹ فارگرلزکے قیام کافیصلہ

اسلام آبادمیں چائلڈپروٹیکشن انسٹیٹیوٹ فارگرلزکے قیام کافیصلہ

اسلام آباد (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) انسانی حقوق ڈویژن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بچیوں کے تحفظ کیلئے ’’چائلڈ پرو ٹیکشن انسٹیٹیوٹ فار گرلز‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 انسٹیٹیوٹ انسانی حقوق ڈویژن کے ماتحت کام کریگا، جس کا مقصدبچیوں کو جسمانی و ذہنی اذیت، تشدد، نظر انداز کئے جانے سمیت ان کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانا اور تحفظ کی فراہمی ہو گا۔ دنیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق ادارے کیلئے ابتدائی طور پر ایک کروڑ ستاون لاکھ روپے پی ایس ڈی پی کے تحت مختص کئے جا چکے ہیں۔ انسانی حقوق ڈویژن کے تحت مزید دو نئے منصوبے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ’’ویمن آن وہیلز‘‘ منصوبے کیلئے 50کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے ، ویمن آن وہیلز منصوبے میں خواتین کو موٹر سائیکل کی خریداری کے لئے سبسڈی دی جائیگی ، یہ منصوبہ صوبوں میں بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔ اسی طرح ہیومن رائٹس ٹریننگ سنٹر کے قیام کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے 11کروڑ 40لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں