2خطرناک ملزموں کی گرفتاری پر 4ڈولفن اہلکاروں کیلئے نقد انعامات
راولپنڈی(خبرنگار)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرنے والی ڈولفن ٹیم کے اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے۔
آر پی او نے راولپنڈی ڈولفن ٹیم کے اہلکاروں عمیر، طلعت، صدام اور علی احمد کو بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کیلئے ریجنل دفتر طلب کیا، جنہوں نے گزشتہ روز دو موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے روکا جن کے نہ رکنے پر تعاقب کیا گیا اور تھوڑی دور جا کر گرفتار کر لیا، ملزمان کیخلا ف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ آر پی او راولپنڈی نے ڈولفن ٹیم کے اہلکاروں کو اس بہترین کارکردگی اور بہادری کے صلہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیئے۔