ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سڑک مرمت کے باعث مین گیٹ بند، مریضوں کو مشکلات
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال راجہ بازار کے احاطہ میں سڑک پرتارکول ڈالنے کے باعث مین گیٹ بند کر دیا گیا۔
جس کی وجہ سے دور دراز سے آنیوالے مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، مریضوں کے لواحقین نے احتجاج کیا۔ مبینہ طور پر بعض مریض چیک کے بغیر ہی واپس بھجوا دیئے گئے۔