عیدالاضحی پر امن و امان:پولیس حکام کی جید علما سے ملاقات

عیدالاضحی پر امن و امان:پولیس حکام کی جید علما سے ملاقات

راولپنڈی (خبرنگار) عیدالاضحی کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جید علماء سے ملاقات۔

 عید الاضحیٰ پر امن و امان کیلئے کردار ادا کرنے پر مشاورت کی۔ علماء میں حافظ اقبال رضوی، سید زاہد کاظمی،قاری سیف اللہ ، صاحبزادہ عثمان غنی، عبدالحمید نقشبندی، مفتی ذیشان، یاسر اقبال رضوی، چراغ الدین شاہ،حافظ قاسم ایوب، پیرسید عتیق الرحمن،کوثر عباس قمی، قاری خالد عباسی، قاری امین سیالوی،قاضی ہارون الرشید، شوکت عباس جعفری شامل تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز عامر نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام مذہبی تہواروں پر علماء کا تعاون انتہائی اہم ہے ، بہترین امن و امان کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ علمائے کرام نے کہا باہمی تعاون سے ہمیشہ کامیابی ملی، آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا، قانون کا ہاتھ مضبوط کریں گے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں