فوڈ اتھارٹی کارروائیاں، 2840لٹر ملاوٹی دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کارروائیاں، 2840لٹر ملاوٹی دودھ تلف

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ڈویژن میں غیر معیاری اشیائے خورونوش بنانیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔

 1ہوٹل کی پروڈکشن بند، راولپنڈی میں 1400لٹر ملاوٹی دودھ جبکہ چکوال میں 1440مضر صحت جوسز تلف کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات پر ہوٹل کی پروڈکشن بند کی گئی، کچن ایریا میں چوہوں اور حشرات کی بھرمار تھی۔ ملاوٹی دودھ کی سٹوریج پر 10ڈیری شاپس کو جرمانے کئے گئے۔ چکوال سبزی منڈی میں غیر معیاری جوسز سپلائی کرنیوالا گودام پکڑا گیا، مضر صحت جوسز کو تلف کرکے سپلائر کو جرمانہ بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں