مسلم لیگ ن کا چکری انٹرچینج کے قریب پاور شو

مسلم لیگ ن کا چکری انٹرچینج کے قریب پاور شو

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )مسلم لیگ ن کا چکری انٹرچینج کے قریب پاور شو، این اے 53اور پی پی10سے ن لیگ کے امیدوار چودھری نعیم اعجاز قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔۔۔

 پارٹی پرچم لہراتے شرکا کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، چودھری نعیم اعجاز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 35 سال سے نواز شریف کے سپاہی ہیں، علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں، سیاست میں خدمت کا عزم لے کرآئے ہیں، نواز شریف کا وطن واپسی پر چونترہ اور چکری سے بڑا قافلہ استقبال کے لئے جائے گا، سی پیک، گوادر پورٹ، موٹرویز سب نواز شریف کے کارنامے ہیں، انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی سنبھالنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا، نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے ، آئندہ بھی بنیں گے ،نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ناکردہ گناہوں پر جیلیں کاٹیں،پی ٹی آئی کو مکافات عمل کا سامنا ہے ،چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ چودھری نعیم اعجاز کے سیاست میں آنے کا مقصد علاقے کی تعمیر وترقی ہے ،جلسے کے دوران شرکا پارٹی ترانوں پر دیوانہ وار رقص کرتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں