دو سالہ بچی اور تین لڑکیوں سمیت 5افراد اغوا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) مختلف علاقوں سے دو سالہ بچی اور تین لڑکیوں سمیت 5 افراد کو اغوا کر لیا گیا،شہزاد ٹائون کے علاقے سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جبکہ ہمک سے 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔
کورال کو شفقت نے بتایا کہ اس کی بیٹی سکول سے گھر واپس نہیں آئی ،سنگجانی پولیس کو محمد حارث نے بتایا کہ اس کے چھوٹے بھائی اور مدرسہ کے طالب علم کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ، سیکرٹریٹ پولیس کو طارق محمود نے بتایا کہ فیملی کے ہمراہ بری امام دربار آئے تھے جہاں سے ایک مرد اور ایک عورت اس کی دو سالہ بیٹی کو اغواء کر کے لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔