پولیس اہلکارنے دوران تلاشی ملزم کی گھڑی،انگوٹھی چھپالی
اسلام آباد (خبر نگار)دوران گرفتاری جامع تلاشی کے دوران کانسٹیبل نے قیمتی گھڑی اور انگوٹھی غائب کر لی۔۔۔
تھانہ بنی گالہ پولیس کو فہد شہاب کا کا خیل نے بتایا کہ مورخہ 28اگست کو گرفتار ہو کر تھانہ بنی گالہ منتقل ہوا تھا اورمجھے حوالات میں بند کرنے کے لئے کا نسٹیبل منیر حیدر متعینہ تھانہ بنی گالہ کو مامور کیا گیا تو اس نے میرے ہاتھ پر پہنی ہوئی گھڑی مالیت 6500 ڈالر اور ایک عدد انگوٹھی وائٹ گولڈ معہ 2 قیراط ڈائمنڈ میرے بائیں ہاتھ پر لگی تھی جو کہ اس نے اتار کر اپنے پاس رکھ لی اور جب میں اپنی ضمانت کر اکر تھانہ میں اپنی چیزیں لینے کے لئے آیا تو باقی تمام چیزیں مجھے درست طور پر مل گئیں جبکہ گھڑی اور انگوٹھی جو منیر حیدر نے دوران تلاشی لی تھی چوری سے اپنے پاس چھپالی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔